تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : مولانافضل الرحمان ہمیشہ سے ہی عمران خان پر تنقید کرتے آئے ہیں لیکن اب تحریک انصاف نے ہی جے یوآئی کے سربراہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور تنقید سے بچنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قیادت کی طرف سے ذمہ داری سونپے جانے کے بعدعمرہ سے واپس آتے ہی اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ اسلام آباد جائینگے جس دوران وہ مولانافضل الرحمان کو اپنے سخت گیر موقف میں نرمی لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔دوسری جانب جے یو آئی ف نے بھی اسد قیصر کی کوششوں کی پذیرائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی کی دونوں رہنماو ں کی ایک دوسرے پر تنقید کے علاوہ حال ہی میں کوئٹہ میں جلسہ کے دوران مولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ اس حکومت کو ماننے کو دل نہیں کرتا،عمران خان کو وزیر اعظم کہنا کرسی کی توہین ہے۔