حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا آغاز

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا آغاز

اسلام آباد:حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا آغاز کردیا گیا ہے،سابقہ   تنظیم نو کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  جنرل الیکشنز کے بعد پارٹی تنظیم نو کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، نئے  نوٹیفکیشن  کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد سے  پارٹی زمہ داریوں کے حوالے سے کئے جانے والے تمام نوٹیفکیشنز کالعدم قراردے دیے گئے ہیں، نوٹیفکیشن حکم نامے کا اطلاق مرکزی تنظیم اور تمام شعبہ جات پر ہوگا۔

تاہم  نوٹیفکیشن میں صوبہ سندھ میں کی جانے والی تعیناتیوں کو استثنی حاصل ہے۔