اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 150 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے
image by facebook

یروشلم : اسرائیلی فورسز نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 150 سے زائد شہری زخمی ہوگٗئے ،نشے میں دھت اہلکاروں نے بے دریغ گولیاں برسا دیں ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج نے جمعے کے روز تحریک حق واپسی کے تحت اسرائیل اور غزہ کہ سرحد پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروں فلسطینی شہریوں طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

 اسرایئلی ڈیفنس فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 25 بچے جبکہ 4 طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ اور ایک خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں 200 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے خان یونس میں صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں کو ڈرون طیاروں کے ذریعے ہدف بنایا گیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب سے دہشت گرد اسرائیلی حکام نے بیان جاری کیا ہے کہ فورسز نے صرف ان لوگوں پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی ہے جو آتش گیر غبارے اور پتنگ اسرائیلی حدود میں پھینک رہے تھے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ 30 مارچ سے اب تک 200 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ 22 ہزار سے زائد شہریوں کو زخمی کیا گیا ہے۔