بھاشا ڈیم سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے : حمز ہ شہباز

بھاشا ڈیم سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے : حمز ہ شہباز
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک اور ڈیمز کی خاطر ہم سب کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہیں ،  نوازشریف نے دیامربھاشا ڈیم کی48ہزار ایکڑ زمین خریدی، بھاشاڈیم سے16ہزار میگاواٹ بجلی بنے گی، یہ ڈیم 12ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔

سپریم کورٹ کے واٹر سمپوزیم  سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ  کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا، کالاباغ بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی، دشمن ملک کہتا ہے کہ پاکستان کو پیاسا ماریں گے، دشمن جان لے کہ پاکستان اور ڈیمز کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہیں، سپریم کورٹ کا ڈیمز کی تعمیر کا اقدام خوش آئند ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، کالا باغ کی طرح سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور ڈیمز کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہیں ، دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ کی تعمیر ضروری ہے، پانی کا مسئلہ اہم ہے، آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں۔

پانی ایک انمول تحفہ ہے اس کی قدر کرنی ہے، ہم سب نے مل کر پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہے اور ڈیم بنانا ہے ،  دیامر بھاشا ڈیم قومی معاملہ ہے، سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے، ن لیگ کے دور میں ملک سے اندھیرے دور ہوئے، نواز شریف نے اپنے دور میں ہزاروں ایکڑ زمین ڈیم کی تعمیر کیلئے خریدی۔