سپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے,حمزہ شہباز

سپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے,حمزہ شہباز

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان اورڈیمزکے معاملے پرہم سب اکٹھے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرحمزہ شہباز کہنا تھا کہ دیامربھاشااورمہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے۔آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں۔اگرکالاباغ ڈیم بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی۔انہوں نے کہاسپریم کورٹ کاڈیمزکی تعمیرکااقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان اورڈیمزکے معاملے پرہم سب اکٹھے ہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دیامربھاشاڈیم کیلئے نوازشریف نے48ہزارایکڑاراضی خریدی تھی۔