عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھیں گے:امام کعبہ

عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھیں گے:امام کعبہ
کیپشن: image by facebook

ریاض: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان سدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جدت کو ناکام بنانے کے لیے جو سازشیں ہوں گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جدت کو ناکام بنانے سے عالمی امن و سلامی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔امام کعبہ نے دورانِ خطبہ عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ اب مکروہ پروپیگنڈے کر کے مملکت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود سعودی عرب ترقی و جدت کا سفر جاری رکھے گا، سعودی عرب کو نقصان پہنچانے سے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔شیخ عبدالرحمان سدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہرصورت بلندیوں اور ترقی کے سفر کو جدت کے ساتھ جاری رکھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متحد رہیں اور  قومی اصولوں کے ساتھ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں۔

امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکمران اللہ کے حکم سے باطل کی سازشوں اور دعوؤں کو ناکام بنا دیں‌ گے، عالمی دنیا یہ سمجھ لے کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور وہ کسی بھی اقدام پر مشتعل ہوسکتے ہیں۔