ایشین ہاکی چیمپئن شپ پاکستان کی جنوبی کوریا کو سبق آموز شکست

ایشین ہاکی چیمپئن شپ پاکستان کی جنوبی کوریا کو سبق آموز شکست
کیپشن: image by facebook

مسقط : پاکستانی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی ، قومی ٹیم پہلے ہی ہاف میں حریف پر حاوی نظر آئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کے اہم میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو سبق آموز شکست سے دوچار کر دیا ۔

پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد، عمر اور محمد رضوان نے ایک ایک گول کیا جبکہ مخالف ٹیم دونوں ہاف میں ایک بھی گول نہ کرسکی اس طرح پاکستان نے تین گول سے فتح اپنے نام کی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور مہمان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔