کرتارپور راہداری کو 9 نومبر کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

کرتارپور راہداری کو 9 نومبر کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور منصوبے کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اسے 9 نومبر کو عوام الناس کیلئے کھول دیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکیں گے جبکہ کرتارپور، سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی، ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازیں بدھ مت کے پیروکاروں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا تھا۔