عمران خان کی حکومت اپنی  مدت پوری نہیں کر سکتی ، بلاول بھٹو

  عمران خان کی حکومت اپنی  مدت پوری نہیں کر سکتی ، بلاول بھٹو
Image Source: File Photo

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی ٹرم پوری کرتی نظر نہیں آ رہی ، عمران خان میں یہ صلاحیت نہیں کے وہ پانچ سال پورے کریں ۔ حکمران پارلیمنٹ پر تالا لگائیں گے تو سیاسی جماعتیں مجبور ہونگی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جناح ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان میں صلاحیت نہیں کہ ان کی حکومت اپنی  مدت پوری کر سکیں۔ نام نہاد جمہوریت میں ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ مارشل لا لگا تو پیپلز پارٹی اپنا جمہوری کردار ادا کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی کوشش ہونی چاہیے کسی کو آمریت کا موقع نہ دیں۔ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت ہے۔ تاجر سمیت ہر کوئی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ مسائل حل نہیں ہونگے تو ملک انارکی کی طرف جائے گا۔

 

 

پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ملک چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے۔ وزیراعظم کا فرض ہے کہ وہ عوام میں اعتماد پیدا کریں۔ سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، صوبے میں غریب کو علاج مل رہا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹرز کیساتھ مل کر اچھی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔