وزیراعظم کی بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول  پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور پاک فوج کے جوان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

 

انہوں نے پاک فوج کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے، جرات اور بہادری پر سلام پیش کیا۔