پیدا ہوتے ہی بچے نے ایسا کام کر دیا کہ ڈاکٹر حیران رہ گئے

پیدا ہوتے ہی بچے نے ایسا کام کر دیا کہ ڈاکٹر حیران رہ گئے
کیپشن: Photo by Instagram

دبئی: بچے نے پیدا ہوتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ڈاکٹر حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر بھی تصویر وائرل ہو گئی۔

کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس وبا کے درمیان ڈاکٹر کے سرجیکل ماسک کو ہٹانے کی کوشش کر رہے نوزائیدہ بچہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی اس تصویر کو لوگ امید کی ایک نئی کرن بتا رہے ہیں ۔ بچے کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر یو اے ای کے گائینوکالوجسٹ ڈاکٹر ثمر نے شیئر کیا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوزائیدہ بچہ ان کے چہرے سے ماسک ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وہ ان کے ماسک کو نیچے کی طرف کھینچ رہا ہے ۔

ڈاکٹر ثمر نے انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ہم سبھی ایک اشارہ چاہتے ہیں کہ کب ہمارے چہرے سے ماسک ہٹے گا ۔ جتنی خوبصورت تصویر ہے ، اتنے ہی بہترین کیپشن کی وجہ سے یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہیں، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یورپ بھر میں کیسز کی شرح میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بیلجیم میں صورتحال سنگین ہوگئی، رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا، برطانیہ میں مزید 18 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بعد ویلز میں بھی کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویلز میں جمعے سے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل فرانس میں 9 شہریوں میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ تیونس کے تمام شہروں میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا، ایران میں ایک دن میں 337 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔