پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری

پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شبہ نہیں کہ لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری ہیں لیکن ہزار خامیاں ہوں، کیا یہ ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کیلئے بڑے فیصلے ضروری لیکن ہزار خامیاں ہوں کیا یہ ملک شریف، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں؟عمران خان کے قد کا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس؟ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

5ad37cce18211237b26fb4f1b1e7cbdf

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف کا فوج اور عدلیہ سے صرف یہ مسئلہ ہے کہ کرپشن چھپانے میں ان کی معاونت کیوں نہیں کی گئی؟ سوال یہ ہے کہ ان کی کرپشن کا پیسا بچانے کے لیے ادارے ان کے ساتھ کیوں کھڑے ہوں؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب قانون نوازشریف کا بنایا ہوا ہے، چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا لگایا ہوا ہے، جبکہ اگر عمران خان یقین دلادیں کہ احتساب پر زور نہیں دیں گے تو یہ سب اپنی پرانی تنخواہ پر کام کرنے لگ جائيں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم کے ساتھ نہیں ہیں، پتہ چلا ہے کہ ایک ہوٹل میں تین سینئر لیڈرز نے میٹنگ کی ہے، اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے خاتمے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ان کے بیانیہ میں اتنے جھول ہیں کہ چھلنی میں بھی نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کراچی ٹرانسپورٹ بجلی پر شفٹ ہو، پاکستان میں بجلی 50 فیصد ضرورت سے زائد ہے۔