گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں درج کیے گئے مقدمے میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سمیت رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر، رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد، سٹی صدر پومی بٹ سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ پولیس سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ سیٹیلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک کیے لیے لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹایا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس کی جانب سے کنٹینرز ہٹانے سے روکنے پر ڈرائیور نے گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی تھی۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ہوا تھا جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا تھا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا اور اس میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئیں۔