ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، اسد عمر

ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کو نظر انداز کرنے سے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ کورونا سے اموات کی شرح 12 فیصد تھی اور کچھ ہفتے پہلے کی نسبت 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کو نظر انداز کرنے سے نتائج سامنے آ رہے ہیں، اگر ہم نے اپنا طرز عمل نہ بدلا تو ہم زندگیوں اور ذریعہ معاش سے محروم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ آج بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حکومتی حلقوں کی جانب سے پاکستانیوں پر پھر ایک بار سمارٹ یا  کئی علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبریں زبان زد عام ہورہی ہیں ۔ 

پاکستانیوں کی کثیر تعداد کا کہناہے کہ اگر لاک ڈاؤن ہوا تو  مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ جو ان حالات کے بعد مزید مشکلات کا شکار ہوجائیگی ۔