مودی سرکار نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا

مودی سرکار نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پاکستان آنے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو

 نیو دہلی: مودی سرکار اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، ‏اپنے شہریوں کے لیے قائم ٹریول ایڈوائزری کو بنیاد بنا کر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ جس کے بعد زمبابوے کرکٹ نے لال چند کی عدم دستیابی میں قائم مقام کوچ کا تقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچی تو زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت مہمان ٹیم کے ہمراہ نہیں تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ زمبابوے ٹیم 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔

‏زمبابوے کرکٹ ٹیم آج صبح تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچی لیکن اسکواڈ کے ہمراہ ہیڈ کوچ لال چند راجپوت نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان کیا تو اس کیساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے نائب کپتان کا بھی اعلان کیا۔ مصباح الحق نے شاداب خان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔ 22 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان قیادت میں ان کی مدد کریں گے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے شاداب خان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ شاداب خان نے 43 ون ڈے اور ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں بھی گرین کیپس کی نمائندگی کی۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے خواب تھا لیکن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کرنا میرے لیے ناقابل یقین ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹد کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، سابق کپتان شعیب ملک، محمد عامر اور سرفراز کو آرام دیا گیا ہے، دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔