ملکی سلامتی کو خطرہ ٗ اسی لئے بھارت خوش ہے:سعد رفیق

ملکی سلامتی کو خطرہ ٗ اسی لئے بھارت خوش ہے:سعد رفیق

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکے ہیں۔آج ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں اسی لئے بھارت بہت خوش ہے ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی کہاں جا کر رکے گی، کوئی نہیں جانتا لیکن اس لڑائی کی ٹرافی عمران خان کو ملے گی ،عمران خان اتنے مقبول ہیں تو آئیں جلسہ کر کے دکھائیں ،ہمیں کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملی تھی ۔پنجاب کے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلیں لیکن اس کی قیمت سب کو ادا کرنا پڑے گی ۔عمران خان چیزوں کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جا چکے ہیں ،آج ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اسی لئے بھارت بہت خوش ہے ،ہم ساڑھے 3 سالوں سے چپ کر کے مار کھا رہے ہیں اور کتنا عرصہ مار کھائیں ،اپوزیشن کے اتحاد کے نتائج ہمیشہ نکلتے ہیں ۔


شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حراست سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ،شہباز شریف نے صوبے کی بہترین خدمت کی جس کی مثالیں ہر جگہ نظر آتی ہیں ،ریسکیو 1122، ہسپتال، سڑکیں، سکول سمیت ہر جگہ عوامی فلاح کے کام ہر جگہ نظر آتے ہیں ،انہوں نے اب تک کیا کیا ہے ،انہوں نے نیب کو لوگوں کے پیچھے لگا رکھا ہے ،میں اہل پنجاب کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ یہ آپ کے محسن ہیں ۔


انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آستینیں چڑھا کر سامنے آ جائیں تو حالات خراب ہی ہوتے ہیں ۔حکومت ملک کو غلط سمت کی جانب لے جا رہی ہے اور اداروں میں تقسیم پیدا کر رہی ہے ۔وزیراعظم کے فرمائشی پروگرام ختم ہوں تو ملک آگے چلے ،جو شخص مفاہمت کی بات کرتا تھا وہ تو جیل میں ہے ،آپ نے مفاہمت کو جیل میں بند کر دیا ہے۔