متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی مدد کی : فلسطین

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی مدد کی : فلسطین


رملہ : فلسطین نے متحدہ عرب امارات کے پہلے مسافر طیارے کے اسرائیلی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’شرمناک‘‘ قرار دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فلسطین نے متحدہ عرب امارات کے ایک وفد کے اسرائیل پہنچنے کو شرمناک قرار دیا ہے۔فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وصل ابو یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اسرائیلی آرمی کی فلسطینی کیلئے مزید مظالم کرنے کیلئے ایک مدد کرنے کی کوشش ہے۔رملہ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کا اتحاد اسرائیل کو مقبوضہ علاقے میں مزید مظالم کرنے کیلئے مدد فراہم کریں گے۔


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہواور اہم وزرا نے متحدہ عرب امارات کے وفد کو اسرائیل آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔ اس وفد نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایئر پورٹ کے قریب ہی پانچ گھنٹے تک قیام کیا جس کے بعد اتحاد ایئر ویز کا طیارہ اس وفد اور اسرائیلی سیاحوں کو لے کر ابو ظہبی کیلئے پرواز کر گیا۔ اسرائیلی سیاح جنہوں نے اس طیارے پر سفر کیلئے بکنگ کروا رکھی تھی ان کا سارا سفر ایک اسرائیلی سیاحتی کمپنی نے ترتیب دیا تھا۔


یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے تقریبا ایک ماہ قبل ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے  جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے سیاحت ٗ تجارت ٗ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کریں گے اور اسی سلسلے میں پیر کی صبح متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں اتحاد ایئر ویز کا پہلا مسافر طیارہ اسرائیل پہنچا تھا اور بعد ازاں وہ اسرائیلی مسافروں کو لے کر ابو ظہبی پہنچا تھا۔