وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

لاہور:وزیراعظم عمران خان سےایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان  موجودہ سیاسی صورتحال  اور کرونا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے جلسوں میں کرونا ایس او پیز سمیت حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے بھی آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سہولت بازاروں کے قیام پر بریفنگ بھی دی.

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سہولت بازاروں کے قیام کی ہدایت کی تھی۔