امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو/// اسکرین گریب

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مختلف انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اب ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔ امریکی صدر ڈانس میں بھی مہارت رکھتے ہیں،ان کے ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا کوحیران کردیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’کبھی خوشی کبھی غم‘ فلم میں شاہ رخ خان کے انداز میں وائٹ ہاؤس میں انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔اب امریکی صدر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ اپنے ہی انداز میں ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

28a0d801980afbc028c4495a1ad051fd

سوشل میڈیا پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ویڈیو میں وہ انگریزی گانے پرڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔   ڈانس کی ویڈیو میں امریکی صدر نے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں کو حرکت دے رہے ہیں اور حاضرین کی جانب سے داد بھی دی جارہی ہے۔

اس ویڈیو کے بعد اب لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو ساتھ ’ڈو اِٹ’ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور ان کے ڈانس اسٹیپس فالو کر رہے ہیں۔متعدد ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے صدر ٹرمپ جیسے ڈانس اسٹیپس کرکے ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس سے لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔