نواز شریف نے بطور وزیراعظم بے نظیر پر بے شمار ظلم کیے: اعتزاز احسن

نواز شریف نے بطور وزیراعظم بے نظیر پر بے شمار ظلم کیے: اعتزاز احسن
کیپشن: فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

کراچی: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بینظیر بھٹو شہید کو بے شمار  تکالیف دیں۔ نواز دور میں بے نظیر پر ہونے والے ظلم وستم کو اعتزاز احسن زبان پر لے آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی صاحبہ آصف زرداری سے ملنے بلاول، بختاور کو ساتھ لے کر جیل جایا کرتی تھیں، سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کے لیے انتظار کرایا جاتا تھا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایک بار میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روک دیا، بی بی نے کہا کہ اعتزاز آپ غصہ کریں گے تو یہ لوگ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سب کچھ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ نواز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔

انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔