بلاول بھٹو نے پولیس افسران کو اپنے عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، ذرائع

 بلاول بھٹو نے پولیس افسران کو اپنے عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، ذرائع

کراچی : سندھ  پولیس کو دوبارہ چارج لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی سمیت کسی افسر کو چھٹی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے آئی جی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے آئی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پولیس افسران کو اپنے عہدوں پر کام رکھنے کی ہدایت اور تمام افسران سے کہا کہ وہ دوبارہ اپنا چارج سنبھال لیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت کسی افسر کو چھٹی نہیں ملی گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ پولیس افسران سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی کراچی واقعے کی وزراء کی سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔ 

اس کے علاوہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سندھ کے عوام کا صوبے کی پولیس پر فخر کا تسلسل جاری رہے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر سندھ پولیس کی خدمات کا معترف ہوں۔