وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی کی لگژری گاڑیوں کی مکمل فہرست

وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی کی لگژری گاڑیوں کی مکمل فہرست


اسلام آباد:پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن سے پہلے سادگی کے بے شمار دعوے کئے تھے ۔ جب عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا تو سب سے پہلے وزیر اعظم ہائوس کی گائے بھینسیں بیچیں لیکن اب وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال لگژری سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔


 سینیٹ اجلاس میں  سینیٹر  محمد صابر شاہ کے سوال کے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن نے  وزراء ، وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کے لئے مختص گاڑیوں کی تفصیلات پیش کیں ، تحریری جواب کے مطابق  شیخ رشید کے پاس ایک 1800سی سی اور ایک 4608سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے،  شہزاد اکبر  اور زلفی بخاری کے  پاس بھی  ایک ایک 1800سی سی اور ایک ایک 4608سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے  ۔


،محمدمیاں سومرو ، شبیر علی اورعلی محمد خان کے پاس 1800سی سی اورڈبل کیبن گاڑیاں ہیں۔علی زیدی اورسیکرٹری داخلہ کے پاس4600سی سی بلٹ پروف گاڑی ہے،شہریارآفریدی ،پرویز خٹک ، اعجاز شاہ ، اسد عمر، مراد سعید کے پاس ایک ایک  1800سی سی گاڑی ہے،شفقت محمود، طارق بشیر چیمہ ، عمر ایوب ،عبدالرزاق  دائود، ڈاکٹر فیصل سلطان کے پاس بھی ایک ایک 1800سی سی گاڑی ہیں۔


زرتاج گل،فیصل واوڈا،بابر اعوان، غلام سرورخان کے پاس بھی ایک ایک 1800سی سی گاڑی ہے،شہزادارباب،صاحبزادہ محمودسلطان،معید یوسف ، فواد چودھری ، فخرامام، حماداظہر ،شہزاد قاسم،ندیم افضل چن، شہبازگل، شاہ محمودقریشی کے پاس  بھی ایک ایک 1800سی سی گاڑی ہے،ڈاکٹروقار مسعود ، عبدالحفیظ شیخ، خسروبختیار  ،زبیدہ جلال ، علی امین گنڈا پور ،عشرت حسین ،ثانیہ نشتر، امین الحق، تابش گوہر کے پاس ایک ایک  1800سی سی گاڑی ہے، وفاقی وزیرمحمدمیاں سومرو ، وزرائے مملکت  شبیر علی    اورعلی محمد خان کے پاس 1800سی سی اورڈبل کیبن گاڑیاں ہیں۔