عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

Eid Milad-un-Nabi was celebrated with religious devotion and respect
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: قوم نے عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام سے اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائی کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں گے اور حضرت محمد خاتم النبین صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کا بھرپور انداز میں پرچار کیا جائے گا۔

ملک بھر میں کانفرنسوں اور رات محفل نعت کے انعقاد کے بعد دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مساجد میں اسلام اور مذہبی تعلیمات کے فروغ ،امت مسلمہ کے درمیان اتحاد،ملک کی سا لمیت اوراس کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سرکاری اور مذہبی تنظیموں ،میلاد کمیٹیوں اور عوام نے اس دن کوشایان شان طریقے سے منانے کیلئے جلوسوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

گلیوں ،شاہراہوں، بازاروں ،تجارتی مراکز، سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے تحریر رنگ برنگے بینرز سے سجایا گیا۔