گھریلو تشدد کا الزام، آسٹریلوی پولیس نے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کرلیا

Michael Slater: Australian ex-cricketer arrested over alleged domestic violence
کیپشن: فائل فوٹو

سڈنی: آسٹریلوی پولیس نے گھریلو تشدد کے الزام میں سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک ان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس حکام نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکل سلیٹر کیخلاف شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر چوہتر ٹیسٹ میچز اور بیالیس ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مائیکل سلیٹر نے ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز جبکہ ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 رنز سکور کیے ہیں۔ ان کا شمار آسٹریلیا کے ممتاز آل رائونڈرز میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر اس سے قبل اس وقت میڈیا میں شہ سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کو کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے ناکافی اقدامات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔