ہنگو میں دہشت گردوں کی فوجی پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی وقاص شہید

ہنگو میں دہشت گردوں کی فوجی پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی وقاص شہید
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ہنگو: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔