سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سونے کی قیمت کو ایک بار پھر سے پر لگ گئے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ سونے کی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ایک ہی روز میں ہوا تھا۔ سونے کے قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اب سونا عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کا یکدم اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا اور مہنگائی کا ایک طوفان امڈ آیا۔