ڈالر 173 روپے کی حد بھی عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر 173 روپے کی حد بھی عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کیپشن: ڈالر کی 173 روپے کی حد بھی عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر کی 173 روپے کی حد بھی عبور ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 69 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث امریکی کرنسی کی قدر 173 روپے سے بھی عبور کر گئی۔ اور قیمت 172.78 روپے سے بڑھ کر 173 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

51a564cee6cb986ee5eac263a26d7c72

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 870 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس کی 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 45499.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 1.95 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار 191 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔