کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
کیپشن: کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ 

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

3458a89ff4e364bfb1c212f56f238861

ترجمان بحریہ کے بعد وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سسے فارغ التحصیل ہیں، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کی ہے۔

ایڈمرل حبیب الرحمان نے بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس, ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپئیر اور اسسٹنٹ نیول سیکریٹری بھی تعینات رہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن اس وقت مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے عہدے پر ذمہ داری انجما دے رہے تھے، ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)  سے نوازا جا چکا ہے۔