ٹی 20 ورلڈکپ، آئرلینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، آئرلینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے سری لنکن ٹیم کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پتھوم نیسانکا، کوشل پریرا، دنیش چندی مل، اویشکا فرنینڈو، بھنوکا راجاپاکسا، چھمیکا کرونارتنے، وانیندو ہسارانگا، دشمانتھا چمیرا، ماہیش تھیکشانا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ 
آئرش ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، کیوین اوبرائن، گیرتھ ڈیلانی، کرٹس کیمفر، ہیری ٹیکٹر، نیل روک، سیمی سنگھ، مارک اڈائر، جوشوا لٹل اور کریگ ینگ شامل ہیں۔