افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ کا طالبان کو ایک اور جھٹکا 

US Afghanistan,Taliban,Biden,Afghan Peace Process,US Nato

واشنگٹن:افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد طالبان کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا ،امریکہ نے طالبان کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے پھر انکار کر دیا ۔

 امریکی  نائب وزیر خزانہ ’’ویلے۔ ایڈیمو ‘‘نے سینیٹ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ا مریکی بینکوں میں افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کو بحال کرنے  کا امریکہ  کوئی ارادہ  نہیں رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہم طالبان کو ان پیسوں تک رسائی نہیں دیں گے، ہم حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے متعلق پابندیوں پر اپنے مؤقف کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل  پاکستان، روس اور چین نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا تھا،عالمی خبر رساں ایجنسی سی جی ٹی این کے مطابق روس کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں افغانستان کی امداد کے متعلق گفت و شنید کی گئی جس میں پاکستان، چین اور روس نے انسانی بنیادوں پر امداد دینے پہ آمادگی کا اظہار کیا۔

تینوں ممالک نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کب اور کیسے فراہم کی جائے گی لیکن غالب امکان ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے بھی حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔