سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے دی
کیپشن: سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے دی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

عمان: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر  سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے  71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  جبکہ  پاتھوم نیسنکا  61 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرلیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے  سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔