ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جیلونگ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں کوالیفائی راؤنڈ کے 9 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سائمنڈز سٹیڈیم جیلونگ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھوم نیسانکا، کونشل مینڈس، دھنانجیا دی سلوا، بھانوکا راجا پاکسا، چیرتھ اسالانکا، وانیندو ہسارانگا، چامیکا کرونارتنے، بینورا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ 
نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈاؤڈ، وکرم جیت سنگھ، باس دی لیڈ، ٹام کوپر، کولن ایکرمین، ٹم پرنگل، رولوف وینڈر مروی، ٹم وینڈر گوگٹن، فریڈ کلاسن اور پال وین میکرن شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں