عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کے علاوہ آئی بی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں