الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نےاسلام آبادبلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا،اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ 24دسمبرکوہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں 24 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے ، اسلام آبادمیں ہرقسم کی تقرریوں اورتبادلوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 7سے11نومبر تک کاغذات نامزدگی  جمع کرائےجاسکتےہیں ،امیدواروں کی حتمی فہرست 29نومبرکوجاری  کی جائے گی ،جبکہ یکم دسمبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کئے جائیں گے۔