انسٹاگرام کا نیا فیچر جو ایپ کے استعمال کو یکسر بدل دے گا

انسٹاگرام کا نیا فیچر جو ایپ کے استعمال کو یکسر بدل دے گا

انسٹاگرام  میں ایک نیا  فیچر شامل کیا جارہا ہے جو  اس فوٹو شیئرنگ ایپ کے استعمال  کے طریقے کو  بدل دے گا۔

میٹا ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام میں پوسٹس کو شیڈول کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔انسٹاگرام میں  لائیو ویڈیوز کو   90 دن پہلے  شیڈول  کرنے کا آپشن پہلے ہی موجود ہے  مگر اس نئے فیچر سے عام پوسٹس کو بھی شیڈول کرنا ممکن ہوجائے گا۔

فی الحال یہ فیچر  محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ان میں سے ایک صارف نے  ٹوئٹر پر اس  کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا ہے ۔

Good news, social media managers!

You can now schedule posts in the Instagram app! ???? https://t.co/fSSPG92Zjs pic.twitter.com/NIwBrO7JOM
— Matt Navarra (@MattNavarra) October 18, 2022

صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق اگر آپ کوئی پوسٹ شیڈول  کرنا چاہتے ہیں تو  پہلے پوسٹ  کا انتخاب کریں  ایڈیٹنگ اور ٹیگنگ کے بعد نیچے اسکرول کرنے پر ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جائیں وہاں شیڈول پوسٹ کا آپشن موجود ہوگا۔

اس آپشن پر کلک کرکے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں آپکی  پوسٹ شیڈول ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فی الحال یہ فیچر محدود  صارفین کو دستیاب ہے ممکن ہے آپ اس آپشن کو نہ دیکھ پائیں ۔ مگر امکان یہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا ۔