پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیلئے راولپنڈی کو مرکز بنانے پر غور

 پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کیلئے راولپنڈی کو مرکز بنانے پر غور

لاہور:عمران خان نے لانگ  مارچ کو حتمی شکل دینے کے لیے کور کمیٹی سے  تجاویز طلب کر لیں ،لانگ مارچ کے لیے راولپنڈی شہر کے انتخاب کی آپشن بھی زیر غور  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے راولپنڈی شہر کے انتخاب کی آپشن پر غور  کیا جارہا  ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو لانگ مارچ کا مرکز بنانے سے وفاقی حکومت کی لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں  دھری رہ جائیں گی , ،پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے  پی ڈی ایم کی  حکومت حکومتی مشینری استعمال نہیں کر سکے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ،آزاد کشمیر اور دیگر جگہ سے آنے والے لوگ بھی با آسانی راولپندی پہنچ  سکیں گے ، ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد لانگ مارچ کی کال دینے کے لیے بہترین وقت ہے ،لانگ مارچ کے لیے عوامی ماحول اور موسم دونوں سازگار ہیں۔

مصنف کے بارے میں