میکسیکو، ہولناک زلزلہ کئی عمارتیں منہدم، 140 سے زائد افراد ہلاک

میکسیکو، ہولناک زلزلہ کئی عمارتیں منہدم، 140 سے زائد افراد ہلاک

میکسکو سٹی: میکسیکو میں حکام کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی اور تین دیگر ریاستوں میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 140 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اس شدید زلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔

شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 30، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹیٹ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے صدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو۔میکسیکو میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر سگریٹ نوشی نہ کریں کیونکہ زلزلے کے باعث گیس لائنیں تباہ ہوئی ہیں اور ممکن ہے کہ گیس لیک ہو رہی ہو۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور 38 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں۔میکسیکو سٹی کے میئر نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 44 جگہوں پر عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں