'انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں'

'انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں'

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نظریں ہمسایہ ممالک پر ہیں کہ ہم سنجیدگی سے مشترکہ طور پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیکورٹی اور قیام امن کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی آ سکے۔ اشرف غنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا امریکا کی نئی افغان پالیسی طالبان کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے اور ملک میں قیام امن کے لیے انہیں مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں