وزیراعظم کی مائیک پینس سے ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی، ملیحہ لودھی

وزیراعظم کی مائیک پینس سے ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر اور دیگر سربراہان سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا مائیک پینس سے ملاقات امریکا کی خواہش پر ہوئی اور ملاقات سے برف پگھلے گی۔ ان کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ادھر نیو یارک میں نیوز کانفرنس کے دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کشمیریوں کی حمایت سے متعلق ایران کا بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں وقت نہ ہونے کے باعث افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

تہمینہ جنجوعہ نے بتایا ترکی نے افغان حکمت عملی سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی اور ترکی بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کرنا چاہتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں