دعا ہے کہ میرا بیٹا اچھا انسان بنے اور مجھے پہ نہ جائے،سنجے دت

دعا ہے کہ میرا بیٹا اچھا انسان بنے اور مجھے پہ نہ جائے،سنجے دت

ممبئی :دعا ہے کہ میرا بیٹا مجھ پہ نہ جائے،معروف اداکار نے اپنی خراب زندگی کا اعتراف کر لیا،بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کا کہنا دعا ہے بیٹا میرے جیسا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنے جس پر تمام لوگوں کوفخرہو نوجوان ہمیشہ والدین کی بات سنیں اور برے لوگوں کی صحبت سے بچیں ،بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا میرے جیسا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنے جس پر تمام لوگوں کو فخر ہو۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا میں نہیں چاہتا میرا بیٹا مجھ پر جائے یا میرے جیسا بنے ، میرے والد سنیل دت کی ہمیشہ خواہش تھی کہ میں اچھا بیٹا بنوں لیکن میری بری عادتوں اور نشے کی لت کی وجہ سے وہ ہمیشہ پریشان رہے انہوں نے مجھے بورڈنگ سکول بھیجا تاکہ میری تربیت اچھی ہو ، لیکن میں اپنے والد کی خواہشوں پر پورا نہ اتر سکا۔

تاہم اب میں خود ایک والد ہوں اور چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا ایک اچھا بیٹا ثابت ہو ، لہٰذا میں نے اسے بڑوں کی عزت کرنا اور زندگی کی قدر کرنا سکھایا ہے ، کیونکہ میرے والد مجھ سے جو چاہتے تھے میں انہیں وہ نہیں دے سکا جس کا مجھے بے حد دکھ ہے۔ سنجے دت نے کہا میں اپنی والدہ نرگس سے بہت محبت کرتا تھا وہ اگر مجھے جیل میں دیکھ لیتیں تو انہیں بہت دکھ پہنچتا۔ اداکار نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے والدین کی بات سنیں اور برے لوگوں کی صحبت سے بچیں۔

یاد رہے بھارتی ادکار سنجے دت کی ساری زندگی تنازعات سے بھر پڑی وہ نوجوانی میں نشے کی لت کا شکار ہو گئے پھر مجاہدین کی اور ناجائز اسلحے کاالزام میں قید کا سامنا کرنا پڑا ایک وقت آیا لوگ اُن سے ملنے سے کترانے لگے تھے۔