"بگ باس سیزن11"کی پہلی کنٹیسٹنٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی

ممبئی: معروف ریالٹی شو " بگ باس 11"کے پہلے کنٹیسٹنٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
ریالٹی شو "بگ باس11" کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پہلی کنٹیسٹنٹ کی تصویر شیئر کر دی ہے۔ اس تصویر میں کنٹیسٹنٹ کے چہرے کو پردے میں رکھ کر شائقین سے کہا گیا ہے کہ کنٹیسٹنٹ نام بوجھنے کی کوشش کریں اور براہ راست سیٹ پر بیٹھ کر "بگ باس11"دیکھنےکا موقع حاصل کریں۔

c8d96ef2158d8b2f914ab65c8b77cea5


بھارتی میڈیا کے مطابق جو مداح پہلی کنٹیسٹنٹ کانام جاننے میں کامیاب ہونگیں ان کو براہ راست سیٹ پو بیٹھ کر "بگ باس11" دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔
لہذا اس آفر کے پیش نظرمداحوں نے کنٹیسٹنٹ کا نام جاننے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ ترکش لکھاری ہے اور کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ مسلمان ماڈل ہے۔


یاد رہے کہ "بگ باس11"کو منظر عام پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہےاور اس شو کا پرومو بھی منظر عام پر آچکاہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی بگ باس چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔