خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی عائد، 10 لاکھ روپے جرمانہ

خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی عائد، 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث خالد لطیف کا فیصلہ سنا دیا۔ خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہو گیا۔ معطل کھلاڑی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں خالد لطیف اور شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کر دیا تھا۔

خالد لطیف کی سزا پر عملدرآمد ان کی معطلی کے روز سے ہی شروع ہو گا جب کہ انہیں پی ایس ایل کے پہلے میچ کے دوران فروری کے دوسرے ہفتے میں معطل کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان کی 5 سالہ پابندی میں انہیں ڈھائی سال کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کیا گیا ہے جب کہ خالد لطیف کو مکمل پانچ سال کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ خالد لطیف نے پی سی بی اور ٹریبونل کی تمام تر  کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں