انسانی درجہ حرارت کنٹرول کرنے والی گھڑی دریافت

انسانی درجہ حرارت کنٹرول کرنے والی گھڑی دریافت

کیلیفورنیا:انسانی درجہ حرارت کنٹرول کرنے والی گھڑی دریافت ہو گئی ہے۔
سائنسد انوں نے ایسی گھڑی دریافت کی ہےجو انسانی درجہ حرارت کنٹرول کر ے گی۔ اس گھڑی کو" ایئرکون واچ" کا نام دیا گیا ہےکیونکہ یہ گھڑی آپ کو سردیوں میں گرم اورگرمیوں میں سرد رکھنے میں معاون ثابت ہو گی۔


کمپنی کے مطابق ایئرکون واچ ایل ای ڈی ڈسپلے والی گھڑی ہے جس میں 400 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے جو 4 گھنٹے سردی اور 8 گھنٹے تک گرمی فراہم کرتی ہے۔
تاہم "ایئرکون واچ " کے منفرد سپیکس کے پیش نظر اس کی قیمت 75 ڈالر رکھی گئی ہے۔