مشال خان قتل کیس، 7 گواہوں نے بیانات قلمبند کرا دئیے

مشال خان قتل کیس، 7 گواہوں نے بیانات قلمبند کرا دئیے

ہری پور: مشال خان قتل کیس کی سماعت ہری پور سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کیمپ عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت 7 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے مشال قتل کیس میں ملوث 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران ہری پور سینٹرل جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں شعبہ ابلاغ عامہ کے 23 سالہ طالب علم مشعال خان کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 15 اپریل کو وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مشعال علم کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سمری پر دستخط کر کے باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ اگلے روز یعنی 15 اپریل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مشعال خان کی موت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں