ایران سعودی عرب کے خلاف بڑی سازش کر رہا ہے،پتا چلا لیا گیا

ایران سعودی عرب کے خلاف بڑی سازش کر رہا ہے،پتا چلا لیا گیا

واشنگٹن:ایران سعودی عرب کے خلاف بڑی سازش کر رہا ہے،پتا چلا لیا گیا،امریکی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران یمن کے حوثی شدت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمنی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی دہشت گردوں اور شدت پسند گروپوں کی مدد روکنے کے مطالبات پر مبنی عالمی قراردادوں کی سنگین پامالی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق خلیجی پانیوں میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کپتان ایڈمرل کیون ڈونگن نے اپنی سبکدوشی سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جزیرہ العرب کے ساحل کے قریب موجود پانچواں امریکی بحری بیڑہ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد بحریہ پر ہونے والے حملوں کے سامنے ایک ڈھال ہے۔

حوثیوں کو ایران کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی جاری ہے،امریکی فوج

انہوں نے کہا کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں کو جدید ترین جنگی ہتھیار، بیلسٹک میزائل اور ان کے ریمورٹ کنٹرول لانچنگ پیڈ بھی مہیا کررہا ہے۔امریکی نیوی کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ یمن میں بغاوت کے بعد ایران سمندر میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں، بارودی کشتیوں اور بحری جہاز شکن میزایل سمیت عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیار باغیوں کو اسمگل کررہا ہے۔

ایڈمرل ڈونگن نے وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ قطر اور دوسرے چار عرب ممالک کے درمیان جاری سفارتی تنازع سے دہشت گردی کے خلاف خطے میں جاری جنگ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ خلیجی ملکوں میں ایران کی وفادار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی بدستور جاری ہے۔