اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کر دی۔


الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور سماعت پر 2 ضمانتیوں کے ساتھ ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کو مراسلہ جاری کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

یاد رہے تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں