فلم اسٹار نور نے ولی حامد سے خلع لے لی

فلم اسٹار نور نے ولی حامد سے خلع لے لی

لاہور: پاکستانی فلم اسٹار نور نے اداکار ولی حامد سے بھی عدالت کے ذریعے خلع لے لی ہے۔دونوں اداکاروں کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل پائی اور نوبت گھریلو تنازعات تک پہنچ گئے جس پر اداکارہ نے ولی حامد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ نور اور ولی حامد کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت بھی دیا لیکن ولی حامد نور کو منانے میں ناکام رہے۔

لاہور کی فیملی کورٹ نے آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ یاد رہے کہ اداکارہ نور کی یہ چوتھی شادی ہے جو ناکامی کا شکار ہوئی ہے۔

ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔ استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان اور اداکارہ نور نے 2015 میں خاموشی سے شادی کی تھی جو کہ اداکارہ کی چوتھی شادی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں