سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے کو ایران میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا

سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے کو ایران میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا

تہران : ایران میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور بعد ازاں اسے قتل کرنے کے مجرم کو عبرت کا نشان بنا دیا گیا ٗ سرعام پھانسی پر عوام کا خوشی کا اظہار


تفصیلات کے مطابق 42سالہ اسماعیل جعفر زادے کو آج پرساآباد میں صبح سویرے ایک بڑے ہجوم کے سامنے پھانسی پر چڑھا دیا گیا جس دوران ہجوم نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔


سات سالہ بچی اتینا اسلانی 19جون کو اپنی گلی سے اغوا کر لی گئی تھی۔ جس کے بعد وہ اس شخص کے گھر کے گیراج سے مردہ حالت میں برآمدہو تھی۔ جعفر زادے نے اس جرم کو قبول کر لیا ہے