چینی "لومڑی" امریکہ سے پکڑی گئی

چینی

بیجنگ: چین کی ایک بھگوڑی کو گزشتہ روز انٹرپول کے ذریعے امریکہ سے چین واپس لا کر پولیس کے حوالے کردیا گیا، 59سالہ من پر کرپشن اور بد عنوانی کے الزامات تھے۔

وہ ایک کیبل کمپنی شنگھائی میں سیلز ویمن تھیں اور اس پر کمپنی کی رقوم میں 45800امریکی ڈالر کی خورد برد کا الزام تھا۔ ملزمہ 2001 میں امریکہ فرار ہو گئی تھیں۔ 2014 میں انٹرپول نے اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا۔ ملزمہ نے امریکہ کی شہریت حاصل کر رکھی تھی تاہم شنگھائی پولیس نے اس کا تعاقب جاری رکھا جس پر وہ شنگھائی واپس آ گئی۔ اس کی گرفتاری آپریشن فاکس ہنٹ 2017لومڑی پکڑو مہم ٞکا حصہ ہے۔ اقتصادی بدعنوانی کے مرتکب افراد جو بیرون ملک بھاگ گئے ہیں ان کو پکڑنے کے لیے یہ آپریش کیا گیا تھا۔

شنگھائی پولیس نے خصوصی مہم شروع کی تھی اور اب تک لومڑی پکڑو مہم کے نتیجے میں 64مشتبہ ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

مصنف کے بارے میں