مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے : وزیر دفاع

مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے : وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ، اگر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو بہتری کی طرف بڑھ سکتے ہیں ، بھارت کو خطے کے امن کا مکمل ضامن کہنا بالکل غلط ہے ۔

ان خیالات کااظہار خرم دستگیر نے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ خطے میں اختلافات اقتصادی ترقی کو سست کردیتے ہیں سی پیک سے تمام ممالک اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر استفادہ حاصل کرسکتے ہیں جس سے امن و استحکام سے علاقائی تجارت کو فروغ اور اقتصادی ترقی بھی ممکن ہوسکتی ہے

خرم دستگیر نے کہا کہ اس وقت پاک بھارت کشیدگی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کرکے ترقی کی طرف بڑھا جاسکتا ہے بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئے اور نہتے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دہشتگردی کا رنگ نہ دیاجائے